تفسیر احسن البیان

سورة الرحمٰن
حُورٌ مَقْصُورَاتٌ فِي الْخِيَامِ[72]
(گوری رنگت کی) حوریں جنتی خیموں میں رہنے والیاں ہیں (1)[72]
تفسیر احسن البیان
72۔ 1 حدیث میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ' جنت میں موتیوں کے خیمے ہونگے، ان کا عرض ساٹھ میل ہوگا، اس کے ہر کونے میں جنتی کے اہل ہونگے، جس کو دوسرے کونے والے نہیں دیکھ سکیں گے۔ مومن اس میں گھومے گا ' (صحیح بخاری)۔