تفسیر احسن البیان

سورة القمر
فَنَادَوْا صَاحِبَهُمْ فَتَعَاطَى فَعَقَرَ[29]
انہوں نے اپنے ساتھی کو آواز دی (1) جس نے (اونٹنی پر) وار کیا (2) اور (اس کی) کوچیں کاٹ دیں۔[29]
تفسیر احسن البیان
29۔ 1 یعنی جس کو انہوں نے اونٹنی کو قتل کرنے کے لئے آمادہ کیا تھا، جس کا نام قدار بن سالف بتلایا جاتا ہے، اس کو پکارا کہ وہ اپنا کام کرے۔ 29۔ 2 یا تلوار یا اونٹنی کو پکڑا اور اس کی ٹانگیں کاٹ دیں اور پھر اسے ذبح کردیا۔ بعض نے فَتَعَاطَیٰ کے معنی فَجَسَرَ کئے ہیں، پس اس نے جسارت کی۔