تفسیر احسن البیان

سورة الذاريات
يُؤْفَكُ عَنْهُ مَنْ أُفِكَ[9]
اس سے وہی باز رکھا جاتا ہے (1) جو پھیر دیا گیا ہو۔[9]
تفسیر احسن البیان
9۔ 1 یعنی نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے سے، یا حق سے یعنی بعث و توحید سے یا مطلب ہے مذکورہ اختلاف سے وہ شخص پھیر دیا گیا جسے اللہ نے اپنی توفیق سے پھیر دیا، پہلے مفہوم میں ذم ہے اور دوسرے میں مدح۔