تفسیر احسن البیان

سورة ق
يَوْمَ تَشَقَّقُ الْأَرْضُ عَنْهُمْ سِرَاعًا ذَلِكَ حَشْرٌ عَلَيْنَا يَسِيرٌ[44]
جس دن زمین پھٹ جائے گی اور یہ دوڑتے ہوئے (1) (نکل پڑیں گے) یہ جمع کرلینا ہم پر بہت ہی آسان ہے۔[44]
تفسیر احسن البیان
44۔ 1 یعنی اس آواز دینے والے کی طرف دوڑیں گے، جس نے آواز دی ہوگی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، جب زمین پھٹے گی تو سب سے پہلے زندہ ہو کر نکلنے والا میں ہوں گا۔ انا اول من تشق عنہ الارض۔