تفسیر احسن البیان

سورة ق
مَا يُبَدَّلُ الْقَوْلُ لَدَيَّ وَمَا أَنَا بِظَلَّامٍ لِلْعَبِيدِ[29]
میرے ہاں بات بد لتی نہیں (1) نہ میں اپنے بندوں پر ذرا بھی ظلم کرنے والا ہوں۔[29]
تفسیر احسن البیان
29۔ 1 یعنی جو وعدے میں نے کئے تھے، ان کے خلاف نہیں ہوگا بلکہ ہر صورت میں پورے ہو نگے اور اسی اصول کے مطابق تمہارے لئے عذاب کا فیصلہ میری طرف سے ہوا ہے جس میں تبدیلی نہیں ہوسکتی۔