تفسیر احسن البیان

سورة الجاثيه
وَلَهُ الْكِبْرِيَاءُ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ[37]
تمام (بزرگی اور) بڑائی آسمانوں اور زمین میں اسی کی (1) ہے اور وہی غالب اور حکمت والا ہے۔[37]
تفسیر احسن البیان
37۔ 1 جیسے حدیث قدسی میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اَلْعَظَمَۃُ اِذَارِیْ وَالْکِبْریاءُ رِدَائیْ فَمَنْ نَازَعَنِیْ وَاحِدًا مِنْھُمَا اَسْکَنْتُہُ نَارِیْ (صحیح مسلم)