تفسیر احسن البیان

سورة الدخان
مَا خَلَقْنَاهُمَا إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ[39]
بلکہ ہم نے انہیں درست تدبیر کے ساتھ ہی پیدا کیا (1) ہے لیکن ان میں سے اکثر لوگ نہیں جانتے۔[39]
تفسیر احسن البیان
39۔ 1 یعنی وہ اس مقصد سے غافل اور بیخبر ہیں۔ اسی لئے آخرت کی تیاری سے لا پروا ہیں۔