تفسیر احسن البیان

سورة الدخان
أَنْ أَدُّوا إِلَيَّ عِبَادَ اللَّهِ إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ[18]
کہ اللہ کے بندوں کو میرے حوالے کر (1) دو ، یقین مانو کہ میں تمہارے لئے امانت دار رسول ہوں (2)۔[18]
تفسیر احسن البیان
18۔ 1 عِبَاد اللّٰہِ سے مراد یہاں موسیٰ ؑ کی قوم بنی اسرائیل ہے جسے فرعون نے غلام بنا رکھا تھا حضرت موسیٰ ؑ نے اپنی قوم کی آزادی کا مطالبہ کیا۔ 18۔ 2 اللہ کا پیغام پہنچانے میں امانت دار ہوں۔