تفسیر احسن البیان

سورة الزخرف
فَجَعَلْنَاهُمْ سَلَفًا وَمَثَلًا لِلْآخِرِينَ[56]
پس ہم نے انہیں گیا گزرا کردیا اور پچھلوں کے لئے مثال بنادی (1)[56]
تفسیر احسن البیان
56۔ 1 یعنی ان کو بعد میں آنے والوں کے لئے نصیحت اور مثال بنادیا۔ کہ وہ اس طرح کفر و ظلم اور علو و فساد نہ کریں جس طرح فرعون نے کیا تاکہ وہ اس جیسے عبرت ناک حشر سے محفوظ رہیں۔