تفسیر احسن البیان

سورة الزخرف
وَنَادَى فِرْعَوْنُ فِي قَوْمِهِ قَالَ يَا قَوْمِ أَلَيْسَ لِي مُلْكُ مِصْرَ وَهَذِهِ الْأَنْهَارُ تَجْرِي مِنْ تَحْتِي أَفَلَا تُبْصِرُونَ[51]
اور فرعوں نے اپنی قوم میں منادی کرائی اور کہا اے میری قوم ! کیا مصر کا ملک میرا نہیں ؟ اور میرے (محلوں کے) نیچے یہ نہریں بہہ رہی ہیں (1) کیا تم دیکھتے نہیں ؟[51]
تفسیر احسن البیان
51۔ 1 اس سے مراد دریائے نیل یا اس کی بعض شاخیں ہیں جو اس کے محل کے نیچے سے گزرتی تھیں۔