تفسیر احسن البیان

سورة الزخرف
فَأَهْلَكْنَا أَشَدَّ مِنْهُمْ بَطْشًا وَمَضَى مَثَلُ الْأَوَّلِينَ[8]
پس ہم نے ان سے زیادہ زورآوروں (1) کو تباہ کر ڈالا اور اگلوں کی مثال گزر چکی ہے۔[8]
تفسیر احسن البیان
8۔ 1 یعنی اہل مکہ سے زیادہ زور آور تھے جیسے دوسرے مقام پر فرمایا (ۭكَانُوْٓا اَكْثَرَ مِنْهُمْ وَاَشَدَّ قُوَّةً) 40۔ غافر:82) ' وہ ان سے تعداد اور قوت میں کہیں زیادہ تھے۔