تفسیر احسن البیان

سورة الشوريٰ
وَيَعْلَمَ الَّذِينَ يُجَادِلُونَ فِي آيَاتِنَا مَا لَهُمْ مِنْ مَحِيصٍ[35]
اور تاکہ جو لوگ ہماری نشانیوں میں جھگڑتے ہیں (1) وہ معلوم کرلیں کہ ان کے لئے کوئی چھٹکارہ نہیں (1)[35]
تفسیر احسن البیان
35۔ 1 یعنی اللہ کے عذاب سے وہ کہیں بھاگ کر چھٹکارا حاصل نہیں کرسکتے۔