تفسیر احسن البیان

سورة الزمر
وَبَدَا لَهُمْ سَيِّئَاتُ مَا كَسَبُوا وَحَاقَ بِهِمْ مَا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ[48]
جو کچھ انہوں نے کہا تھا اس کی برائیاں ان پر کھل پڑیں گی (1) اور جس کا وہ مذاق کرتے تھے وہ انہیں آگھیرے گا (2)[48]
تفسیر احسن البیان
48۔ 1 یعنی دنیا میں جن محارم و ما ثم کا وہ ارتکاب کرتے رہے تھے، اس کی سزا ان کے سامنے آجائے گی۔ 48۔ 2 وہ عذاب انہیں گھیر لے گا جسے وہ دنیا میں ناممکن سمجھتے تھے، اس لئے کہ اس کا مذاق اڑایا کرتے تھے۔