تفسیر احسن البیان

سورة ص
إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِلْعَالَمِينَ[87]
یہ تمام جہان والوں کے لئے سرا سر نصیحت (و عبرت) ہے (1)۔[87]
تفسیر احسن البیان
87۔ 1 یعنی یہ قرآن، وحی یا وہ دعوت، جو میں پیش کر رہا ہوں، دنیا بھر کے انسانوں اور جنات کے لئے نصیحت ہے۔ بشرطیکہ کوئی اس سے نصیحت حاصل کرنے کا قصد کرے۔