تفسیر احسن البیان

سورة ص
قُلْ هُوَ نَبَأٌ عَظِيمٌ[67]
آپ کہہ دیجئے کہ یہ بہت بڑی خبر ہے (1)[67]
تفسیر احسن البیان
67۔ 1 یعنی میں تمہیں جس عذاب اخروی سے ڈرا رہا اور توحید کی دعوت دے رہا ہوں یہ بڑی خبر ہے، جس سے اعراض و غفلت نہ برتو، بلکہ اس پر توجہ دینے اور سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔