تفسیر احسن البیان

سورة ص
هَذَا وَإِنَّ لِلطَّاغِينَ لَشَرَّ مَآبٍ[55]
یہ تو ہوئی جزا، (1) (یاد رکھو کہ) سرکشوں کے لئے (2) بڑی بری جگہ ہے۔[55]
تفسیر احسن البیان
55۔ 1 یعنی مذکورہ اہل خیر کا معاملہ ہوا۔ اس کے بعد اہل شر کا انجام بیان کیا جا رہا ہے۔ 55۔ 2 طَاغِیْنَ جنہوں نے اللہ کے احکام سے سرکشی اور رسولوں کو جھٹلایا یَصْلُوْنَ کے معنی ہیں یَدْخُلُون داخل ہونگے۔