تفسیر احسن البیان

سورة الصافات
إِلَّا عَجُوزًا فِي الْغَابِرِينَ[135]
بجز اس بڑھیا کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں رہ گئی (1)[135]
تفسیر احسن البیان
135۔ 1 اس سے مراد حضرت لوط ؑ کی بیوی ہے جو کافرہ تھی، یہ اہل ایمان کے ساتھ اس بستی سے باہر نہیں گئی تھی، کیونکہ اسے اپنی قوم کے ساتھ ہلاک ہونا تھا، چناچہ وہ بھی ہلاک کردی گئی۔