تفسیر احسن البیان

سورة الصافات
وَإِنَّ مِنْ شِيعَتِهِ لَإِبْرَاهِيمَ[83]
اور اس (نوح علیہ السلام) کی تابعداری کرنے والوں میں سے (ہی) ابراہیم ؑ (بھی) تھے (1)[83]
تفسیر احسن البیان
83۔ 1 شِیْۃً کے معنی گروہ اور پیروکار کے ہیں۔ یعنی ابراہیم ؑ بھی اہل دین و اہل توحید کے اسی گروہ سے ہیں جن کو نوح ؑ ہی کی طرح قائم مقام الی اللہ کی توفیق خاص نصیب ہوئی۔