تفسیر احسن البیان

سورة الصافات
إِنَّا كَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ[80]
ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں (1)[80]
تفسیر احسن البیان
80۔ 1 یعنی جس طرح نوح ؑ کی دعا قبول کرکے، ان کی ذریت کو باقی رکھ کے اور پچھلوں میں ان کا ذکر خیر باقی رکھ کے ہم نے نوح ؑ کو عزت و تکریم بخشی۔ اسی طرح جو بھی اپنے اقوال و افعال میں محسن اور اس باب میں راسخ اور معروف ہوگا، اس کے ساتھ بھی ہم ایسا معاملہ کریں گے۔