وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ[78]
اور ہم نے اس کا (ذکر خیر) پچھلوں میں باقی رکھا (1)[78]
تفسیر احسن البیان
78۔ 1 یعنی قیامت تک آنے والے اہل ایمان میں ہم نے نوح ؑ کا ذکر خیر باقی چھوڑ دیا ہے اور وہ سب نوح ؑ پر سلام بھیجتے ہیں اور بھیجتے رہیں گے۔