تفسیر احسن البیان

سورة الصافات
بَلْ عَجِبْتَ وَيَسْخَرُونَ[12]
بلکہ تو تعجب کر رہا ہے اور یہ مسخرا پن کر رہے ہیں (1)۔[12]
تفسیر احسن البیان
12۔ 1 یعنی آپ کو تو منکرین آخرت کے انکار پر تعجب ہو رہا ہے کہ اس کے امکان بلکہ وضاحت کے اتنے واضح دلائل کے باوجود وہ اسے مان کر نہیں دے رہے اور وہ آپ کے دعوائے قیامت کا مذاق اڑا رہے ہیں کہ یہ کیوں کر ممکن ہے؟