تفسیر احسن البیان

سورة سبأ
قُلْ جَاءَ الْحَقُّ وَمَا يُبْدِئُ الْبَاطِلُ وَمَا يُعِيدُ[49]
کہہ دیجئے ! کہ حق آچکا باطل نہ پہلے کچھ کرسکا ہے اور نہ کرسکے گا (1)۔[49]
تفسیر احسن البیان
49۔ 1 حق سے مراد قرآن اور باطل سے مراد کفر و شرک ہے۔ مطلب ہے اللہ کی طرف سے اللہ کا دین اور اس کا قرآن آگیا ہے۔ جس سے باطل ختم ہوگیا ہے، اب وہ سر اٹھانے کے قابل نہیں رہا ہے۔