تفسیر احسن البیان

سورة لقمان
لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ إِنَّ اللَّهَ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ[26]
آسمانوں میں اور زمین میں جو کچھ ہے وہ سب اللہ ہی کا ہے 1 یقیناً اللہ تعالیٰ بہت بڑا بےنیاز 2 اور سزاوار حمد ثنا ہے 3۔[26]
تفسیر احسن البیان
26-1یعنی ان کا خالق بھی وہی ہے، مالک بھی وہی اور مدبر و متصرف کائنات کا محتاج بھی وہی۔ 26-2بےنیاز ہے اپنے ماسوائے یعنی ہر چیز اس کی محتاج ہے، وہ کسی کا محتاج نہیں۔ 26-3اپنی تمام پیدا کردہ چیزوں میں۔ پس اس نے جو کچھ پیدا کیا اور جو احکام نازل فرمائے، اس پر آسمان و زمین میں سزاوار حمد و ثنا صرف اسی کی ذات ہے۔