تفسیر احسن البیان

سورة لقمان
وَمَنْ كَفَرَ فَلَا يَحْزُنْكَ كُفْرُهُ إِلَيْنَا مَرْجِعُهُمْ فَنُنَبِّئُهُمْ بِمَا عَمِلُوا إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ[23]
کافروں کے کفر سے آپ رنجیدہ نہ ہوں 1 آخر ان سب کا لوٹنا تو ہماری جانب ہی ہے پھر ہم ان کو بتائیں گے جو انہوں نے کیا، بیشک اللہ سینوں 2 کے بھید 3 تک سے واقف ہے۔[23]
تفسیر احسن البیان
23-1اس لئے کہ ایمان کی سعادت ان کے نصیب میں ہی نہیں ہے۔ آپ کی کوشش اپنی جگہ بجا اور آپ کی خواہش بھی قابل قدر لیکن اللہ کی تقدیر اور مشیت سب پر غالب ہے۔ 23-2یعنی ان کے عملوں کی جزا دے گا۔ 23-3پس اس پر کوئی چیز چھپی نہیں رہ سکتی۔