تفسیر احسن البیان

سورة العنكبوت
وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِالْحَقِّ لَمَّا جَاءَهُ أَلَيْسَ فِي جَهَنَّمَ مَثْوًى لِلْكَافِرِينَ[68]
اور اس سے بڑا ظالم کون ہوگا ؟ جو اللہ تعالیٰ پر جھوٹ باندھے 1 یا جب حق اس کے پاس آجائے وہ اسے 2 جھٹلائے، کیا ایسے کافروں کا ٹھکانا جہنم نہ ہوگا ؟[68]
تفسیر احسن البیان
68-1یعنی دعویٰ کرے کہ مجھ پر اللہ کی طرف سے وحی آتی ہے درآں حالیکہ ایسا نہ ہو یا کوئی یہ کہے میں بھی وہ چیز اتار سکتا ہوں جو اللہ نے اتاری ہے۔ یہ تو سراسر جھوٹ ہے۔ 68-2یہ تکذیب ہے اور اس کا مرتکب مکذب ہے یہ دونوں کفر ہیں جس کی سزا جہنم ہے۔