تفسیر احسن البیان

سورة الشعراء
كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوطٍ الْمُرْسَلِينَ[160]
قوم لوط 1 نے بھی نبیوں کو جھٹلایا۔[160]
تفسیر احسن البیان
160-1حضرت لوط علیہ السلام، حضرت ابراہیم ؑ کے بھائی ہارون بن آزر کے بیٹے تھے۔ اور ان کو حضرت ابراہیم ؑ ہی کی زندگی میں نبی بناکر بھیجا گیا تھا۔ ان کی قوم ' سدوم ' اور ' عموریہ ' میں رہتی تھی۔ یہ بستیاں شام کے علاقے میں تھیں۔