تفسیر احسن البیان

سورة الشعراء
إِنْ هَذَا إِلَّا خُلُقُ الْأَوَّلِينَ[137]
یہ تو بس پرانے لوگوں کی عادت ہے 1[137]
تفسیر احسن البیان
137-1یعنی وہی باتیں ہیں جو پہلے بھی لوگ کرتے آئے ہیں یا یہ مطلب ہے کہ ہم جس دین اور عادات و روایات پر قائم ہیں، وہ وہی ہیں جن پر ہمارے آباء و اجداد کار بند رہے، مطلب دونوں سورتوں میں یہ ہے کہ ہم آبائی مذہب کو نہیں چھوڑ سکتے۔