تفسیر احسن البیان

سورة الشعراء
قَالَ فِرْعَوْنُ وَمَا رَبُّ الْعَالَمِينَ[23]
فرعون نے کہا رب العالمین کیا (چیز) ہے ؟ 1[23]
تفسیر احسن البیان
23-1یہ اس نے بطور دریافت کے نہیں، بلکہ جواب کے طور پر کہا، کیونکہ اس کا دعویٰ تو یہ تھا (مَا عَلِمْتُ لَکُمْ مِّنْ اِلٰہِ غَیْرِیْ) (وَقَالَ فِرْعَوْنُ يٰٓاَيُّهَا الْمَلَاُ مَا عَلِمْتُ لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَيْرِيْ ۚ فَاَوْقِدْ لِيْ يٰهَامٰنُ عَلَي الطِّيْنِ فَاجْعَلْ لِّيْ صَرْحًا لَّعَلِّيْٓ اَطَّلِــعُ اِلٰٓى اِلٰهِ مُوْسٰي ۙ وَاِنِّىْ لَاَظُنُّهٗ مِنَ الْكٰذِبِيْنَ) 28۔ القصص:38) ' میں اپنے سوا تمہارے لئے کوئی اور معبود جانتا ہی نہیں '