تفسیر احسن البیان

سورة الشعراء
قَالَ فَعَلْتُهَا إِذًا وَأَنَا مِنَ الضَّالِّينَ[20]
(حضرت) موسیٰ ؑ نے جواب دیا کہ میں نے اس کام کو اس وقت کیا تھا جبکہ میں راہ بھولے ہوئے لوگوں میں سے تھا 1[20]
تفسیر احسن البیان
20-1یعنی یہ قتل ارادتًا نہیں تھا بلکہ ایک گھونسہ ہی تھا جو اسے مارا تھا، اس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ علاوہ ازیں یہ واقعہ بھی نبوت سے قبل کا ہے جب کہ مجھ کو علم کی یہ روشنی نہیں دی گئی تھی۔