تفسیر احسن البیان

سورة الشعراء
قَالَ كَلَّا فَاذْهَبَا بِآيَاتِنَا إِنَّا مَعَكُمْ مُسْتَمِعُونَ[15]
جناب باری تعالیٰ نے فرمایا ! ہرگز ایسا نہ ہوگا، تم دونوں ہماری نشانیاں لے کر جاؤ 1 ہم خود سننے والے تمہارے ساتھ ہیں 2[15]
تفسیر احسن البیان
15-1اللہ تعالیٰ نے تسلی دی کہ تم دونوں جاؤ، میرا پیغام ان کو پہنچاؤ، تمہیں جو اندیشے لاحق ہیں ان سے ہم تمہاری حفاظت کریں گے۔ آیات سے مراد وہ دلائل ہیں جن سے ہر پیغمبر کو آگاہ کیا جاتا ہے یا وہ معجزات ہیں جو حضرت موسیٰ ؑ کو دیئے گئے تھے، جیسے ید بیضا اور عصا۔ 15-2یعنی تم جو کچھ کہو گے اور اس کے جواب میں وہ جو کچھ کہے گا، ہم سن رہے ہونگے اس لئے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم تمہیں فریضہ رسالت سونپ کر تمہاری حفاظت سے بےپرواہ نہیں ہوجائیں گے بلکہ نصرت ومعاونت ہے۔