تفسیر احسن البیان

سورة الشعراء
إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُمْ مُؤْمِنِينَ[8]
بیشک اس میں یقیناً نشانی ہے 1 اور ان میں کے اکثر لوگ مومن نہیں ہیں 2[8]
تفسیر احسن البیان
8-1یعنی جب اللہ تعالیٰ مردہ زمین سے یہ چیزیں پیدا کرسکتا ہے، تو کیا انسانوں کو دوبارہ پیدا نہیں کرسکتا۔ 8-2یعنی اس کی یہ عظیم قدرت دیکھنے کے باوجود اکثر لوگ اللہ اور رسول کی تکذیب ہی کرتے ہیں، ایمان نہیں لاتے۔