أَوْ يُلْقَى إِلَيْهِ كَنْزٌ أَوْ تَكُونُ لَهُ جَنَّةٌ يَأْكُلُ مِنْهَا وَقَالَ الظَّالِمُونَ إِنْ تَتَّبِعُونَ إِلَّا رَجُلًا مَسْحُورًا[8]
یا اس کے پاس کوئی خزانہ ہی ڈال دیا جاتا 1 یا اس کا کوئی باغ ہی ہوتا جس میں سے یہ کھاتا 2 اور ان ظالموں نے کہا کہ تم ایسے آدمی کے پیچھے ہو لئے ہو جس پر جادو کردیا گیا ہے۔ 3۔[8]
8-1تاکہ طلب رزق سے بےنیاز ہو۔ 8-2تاکہ اس کی حیثیت تو ہم سے کچھ ممتاز ہوجاتی۔ 8-3یعنی جس کی عقل و فہم سحر زدہ ہے