تفسیر احسن البیان

سورة النور
قُلْ أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ فَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّمَا عَلَيْهِ مَا حُمِّلَ وَعَلَيْكُمْ مَا حُمِّلْتُمْ وَإِنْ تُطِيعُوهُ تَهْتَدُوا وَمَا عَلَى الرَّسُولِ إِلَّا الْبَلَاغُ الْمُبِينُ[54]
کہہ دیجئے کہ اللہ کا حکم مانو، رسول اللہ کی اطاعت کرو، پھر بھی اگر تم نے روگردانی کی تو رسول کے ذمے تو صرف وہی ہے جو اس پر لازم کردیا گیا ہے 1 اور تم پر اس کی جوابدہی ہے جو تم پر رکھا گیا ہے 2 ہدایت تو تمہیں اس وقت ملے گی جب رسول کی ماتحتی کرو 3 سنو رسول کے ذمے تو صرف صاف طور پر پہنچا دینا ہے۔[54]
تفسیر احسن البیان
54-1یعنی تبلیغ و دعوت، جو وہ ادا کر رہا ہے۔ 54-2یعنی تبلیغ و دعوت کو قبول کر کے اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لانا اور ان کی اطاعت کرنا۔ 54-3اس لئے کہ صراط مستقیم کی طرف دعوت دیتا ہے۔