تفسیر احسن البیان

سورة البقرة
يَمْحَقُ اللَّهُ الرِّبَا وَيُرْبِي الصَّدَقَاتِ وَاللَّهُ لَا يُحِبُّ كُلَّ كَفَّارٍ أَثِيمٍ[276]
اللہ تعالیٰ سود کو مٹاتا ہے اور صدقہ کو بڑھاتا ہے (1) اور اللہ تعالیٰ کسی ناشکرے اور گناہگار سے محبت نہیں کرتا۔[276]
تفسیر احسن البیان
276۔ 1 یہ سود کے معنوی اور روحانی نقصان اور صدقے کی برکتوں کا بیان ہے۔ سود میں بظاہر بڑھوتری نظر آتی ہے لیکن معنوی حساب سے یا مال (انجام) کے اعتبار سے سودی رقم ہلاکت و بربادی ہی کا باعث بنتی ہے۔