تفسیر احسن البیان

سورة المؤمنون
وَهُوَ الَّذِي يُحْيِي وَيُمِيتُ وَلَهُ اخْتِلَافُ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ أَفَلَا تَعْقِلُونَ[80]
اور وہی ہے جو جلاتا ہے اور مارتا ہے اور رات دن کے ردو بدل 1 کا مختار بھی وہی ہے۔ کیا تم کو سمجھ بوجھ نہیں 2[80]
تفسیر احسن البیان
80-1یعنی رات کے بعد دن اور دن کے بعد رات کا آنا، پھر رات اور دن کا چھوٹا بڑا ہونا۔ 80-2جس سے تم یہ سمجھ سکو کہ یہ سب کچھ اس ایک اللہ کی طرف سے ہے جو ہر چیز پر غالب ہے اور اس کے سامنے ہر چیز جھکی ہے۔