قَدْ كَانَتْ آيَاتِي تُتْلَى عَلَيْكُمْ فَكُنْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ تَنْكِصُونَ[66]
میری آیتیں تو تمہارے سامنے پڑھی جاتی تھیں 1 پھر بھی تم اپنی ایڑیوں کے بل الٹے بھاگتے تھے 2[66]
تفسیر احسن البیان
66-1یعنی قرآن مجید یا کلام الٰہی، جن میں پیغمبر کے فرمودات بھی شامل ہیں۔ 66-2یعنی آیا احکام الٰہی سن کر تم منہ پھیر لیتے تھے اور ان سے بھا گتے تھے۔