تفسیر احسن البیان

سورة المؤمنون
فَقَالُوا أَنُؤْمِنُ لِبَشَرَيْنِ مِثْلِنَا وَقَوْمُهُمَا لَنَا عَابِدُونَ[47]
کہنے لگے کہ کیا ہم اپنے جیسے دو شخصوں پر ایمان لائیں ؟ حالانکہ خود ان کی قوم (بھی) ہمارے ماتحت 1 ہے۔[47]
تفسیر احسن البیان
یہاں بھی انکار کے لیے دلیل انہوں نے حضرت موسیٰ و ہارون (علیہما السلام) کی بشریت ہی پیش کی اور اسی بشریت کی تاکید کے لیے انہوں نے کہا کہ یہ دونوں اسی قوم کے افراد ہیں جو ہماری غلام ہے۔