تفسیر احسن البیان

سورة المؤمنون
وَالَّذِينَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ[3]
جو لغویات سے منہ موڑ لیتے ہیں 1[3]
تفسیر احسن البیان
3-1لَغْو ہر وہ کام اور ہر وہ بات جس کا کوئی فائدہ نہ ہو یا اس میں دینی یا دنیاوی نقصانات ہوں، ان سے پرہیز مطلب ہے ان کی طرف خیال بھی نہ کیا جائے۔ چہ جائیکہ انھیں اختیار یا ان کا ارتکاب کیا جائے۔