تفسیر احسن البیان

سورة الأنبياء
بَلْ تَأْتِيهِمْ بَغْتَةً فَتَبْهَتُهُمْ فَلَا يَسْتَطِيعُونَ رَدَّهَا وَلَا هُمْ يُنْظَرُونَ[40]
(ہاں ہاں !) وعدے کی گھڑی ان کے پاس اچانک آجائے گی اور انھیں ہکا بکا کر دے گی (1) پھر نہ تو یہ لوگ اسے ٹال سکیں گے اور نہ ذرا سی بھی مہلت دیئے (2) جائیں گے۔[40]
تفسیر احسن البیان
40۔ 1 یعنی انھیں کچھ سجھائی نہ نہیں دے گا کہ وہ کیا کریں؟ 40۔ 2 کہ وہ توبہ و اعتذار کا اہتمام کرلیں۔