تفسیر احسن البیان

سورة الأنبياء
وَكَمْ قَصَمْنَا مِنْ قَرْيَةٍ كَانَتْ ظَالِمَةً وَأَنْشَأْنَا بَعْدَهَا قَوْمًا آخَرِينَ[11]
اور بہت سی بستیاں ہم نے تباہ کردیں (1) جو ظالم تھیں اور ان کے بعد ہم نے دوسری قوم کو پیدا کردیا۔[11]
تفسیر احسن البیان
11۔ 1 قَصَمَ کے معنی ہیں توڑ پھوڑ کر رکھ دینا۔ یعنی کتنی ہی بستیوں کو ہم نے ہلاک کردیا، توڑ پھوڑ کر رکھ دیا، جس طرح دوسرے مقام پر فرمایا ' قوم نوح کے بعد ہم نے کتنی ہی بستیاں ہلاک کردیں (سورة بنی اسرائیل)