تفسیر احسن البیان

سورة البقرة
حَافِظُوا عَلَى الصَّلَوَاتِ وَالصَّلَاةِ الْوُسْطَى وَقُومُوا لِلَّهِ قَانِتِينَ[238]
نمازوں کی حفاظت کرو، بالخصوص درمیان والی نماز کی (1) اور اللہ تعالیٰ کے لئے با ادب کھڑے رہا کرو۔[238]
تفسیر احسن البیان
238۔ 1 درمیان والی نماز سے مراد عصر کی نماز جس کو حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے متعین کردیا ہے جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خندق والے دن عصر کی نماز کو صلوٰۃ وُسْطٰی قرار دیا۔ (صحیح بخاری کتاب الجہاد)