تفسیر احسن البیان

سورة طه
قَالُوا لَنْ نَبْرَحَ عَلَيْهِ عَاكِفِينَ حَتَّى يَرْجِعَ إِلَيْنَا مُوسَى[91]
انہوں نے جواب دیا کہ موسیٰ ؑ کی واپسی تک تو ہم اسی کے مجاور بنے بیٹھے رہیں گے (1) [91]
تفسیر احسن البیان
91۔ 1 اسرائیلیوں کو یہ گو سالہ اتنا اچھا لگا کہ ہارون ؑ کی بات کی بھی پروا نہیں کی اور اس کی تعظیم و عبادت چھوڑنے سے انکار کردیا۔