وَلَقَدْ أَوْحَيْنَا إِلَى مُوسَى أَنْ أَسْرِ بِعِبَادِي فَاضْرِبْ لَهُمْ طَرِيقًا فِي الْبَحْرِ يَبَسًا لَا تَخَافُ دَرَكًا وَلَا تَخْشَى[77]
ہم نے موسیٰ ؑ کی طرف وحی نازل فرمائی کہ تو راتوں رات میرے بندوں کو لے چل (1) پھر نہ تجھے کسی کے آپکڑنے کا خطرہ ہوگا نہ ڈر (2)۔ [77]
77۔ 1 جب فرعون ایمان بھی نہیں لایا اور بنی اسرائیل کو بھی آزاد کرنے پر آمادہ نہیں ہوا، تو اللہ تعالیٰ نے موسیٰ ؑ کو یہ حکم دیا۔