تفسیر احسن البیان

سورة طه
كُلُوا وَارْعَوْا أَنْعَامَكُمْ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَاتٍ لِأُولِي النُّهَى[54]
تم خود کھاؤ اور اپنے چوپاؤں کو بھی چراؤ (1) کچھ شک نہیں کہ اس میں عقلمندوں کے لئے (2) بہت سی نشانیاں ہیں۔ [54]
تفسیر احسن البیان
54۔ 1 یعنی بیشمار اقسام کی پیداوار میں کچھ چیزیں تمہاری خوراک اور لذت اور راحت کا سامان ہیں اور کچھ تمہارے چوپاؤں اور جانوروں کے لئے ہیں۔