تفسیر احسن البیان

سورة مريم
وَحَنَانًا مِنْ لَدُنَّا وَزَكَاةً وَكَانَ تَقِيًّا[13]
اور اپنے پاس سے شفقت اور پاکیزگی بھی (1) وہ پرہیزگار شخص تھا۔[13]
تفسیر احسن البیان
13۔ 1 حَنَانًا، شفقت، مہربانی، یعنی ہم نے اس کو والدین اوراقربا پر شفقت و مہربانی کرنے کا جذبہ اور اسے نفس کی آلائشوں اور گناہوں سے پاکیزگی و طہارت بھی عطا کی۔