تفسیر احسن البیان

سورة الكهف
خَالِدِينَ فِيهَا لَا يَبْغُونَ عَنْهَا حِوَلًا[108]
جہاں وہ ہمیشہ رہا کریں گے جس جگہ کو بدلنے کا کبھی بھی ان کا ارادہ ہی نہ ہوگا (1)[108]
تفسیر احسن البیان
18۔ 1 یعنی اہل جنت، جنت اور اس کی نعمتوں سے کبھی نہ اکتائیں گے کہ وہ اس کے علاوہ کسی اور جگہ منتقل ہونے کی خواہش ظاہر کریں۔