تفسیر احسن البیان

سورة الكهف
إِنَّا مَكَّنَّا لَهُ فِي الْأَرْضِ وَآتَيْنَاهُ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ سَبَبًا[84]
ہم نے اس زمین میں قوت عطا فرمائی تھی اور اسے ہر چیز کے (1) سامان بھی عنایت کردیے تھے۔[84]
تفسیر احسن البیان
84۔ 1 ہم نے اسے ایسے ساز و سامان اور وسائل مہیا کیے، جن سے کام لے کر اس نے فتوحات حاصل کیں، دشمنوں کا غرور خاک میں ملایا اور ظالم حکمرانوں کو نیست ونابود کیا۔