تفسیر احسن البیان

سورة الحجر
وَلَقَدْ كَذَّبَ أَصْحَابُ الْحِجْرِ الْمُرْسَلِينَ[80]
اور حجر والوں نے بھی رسولوں کو جھٹلایا (1)[80]
تفسیر احسن البیان
80۔ 1 حضرت صالح ؑ کی قوم ثمود کی بستیوں کا نام تھا۔ انھیں (اَصْحٰبُ الْحِـجْرِ) 15۔ الحجر:80) (حجر والے) کہا گیا ہے۔ یہ بستی مدینہ اور تبوک کے درمیان تھی۔ انہوں نے اپنے پیغمبر حضرت صالح ؑ کو جھٹلایا۔ لیکن یہاں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ' انہوں نے پیغمبروں کو جھٹلایا، یہ اس لئے کہ ایک پیغمبر کی تکذیب ایسے ہی ہے جیسے سارے پیغمبروں کی تکذیب۔