تفسیر احسن البیان

سورة يوسف
قَالُوا تَاللَّهِ إِنَّكَ لَفِي ضَلَالِكَ الْقَدِيمِ[95]
وہ کہنے لگے کہ واللہ آپ اپنے اسی پرانے خبط (1) میں مبتلا ہیں۔[95]
تفسیر احسن البیان
95۔ 1 ضَلَال سے مراد والہانہ محبت کی وہ وارفتگی ہے جو حضرت یعقوب ؑ کو اپنے بیٹے یوسف ؑ کے ساتھ تھی۔ بیٹے کہنے لگے، ابھی تک آپ اسی پرانی غلطی یعنی یوسف ؑ کی محبت میں گرفتار ہیں۔ اتنا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود یوسف ؑ کی محبت دل سے نہیں گئی۔