تفسیر احسن البیان

سورة هود
كَأَنْ لَمْ يَغْنَوْا فِيهَا أَلَا بُعْدًا لِمَدْيَنَ كَمَا بَعِدَتْ ثَمُودُ[95]
گویا کہ وہ ان گھروں میں کبھی بسے ہی نہ تھے، آگاہ رہو مدین کے لئے بھی ویسی ہی دوری (1) ہو جیسی دوری ثمود کو ہوئی۔[95]
تفسیر احسن البیان
95۔ 1 یعنی لعنت، پھٹکار، اللہ کی رحمت سے محرومی اور دوری۔